قادیانی کون ہیں ؟
✍🏻محسن خان ندوی کلکتہ
مرزا غلام احمد کی پیدائش 1840 میں پنجاب کے ایک قصبہ قادیان میں ہوئی کم عمری سے ہی مالیخولیا کا مریض تھا۔
25 سال کی عمر میں ڈپٹی کمشنر کی کچہری میں ملازم ہوا یہ وہ زمانہ ہے جب ہندوستان میں عیسائی مشنریاں مسلمانوں کو عیسائی بنانے یا کم از کم مسلمانوں کے بنیادی عقائد بگاڑنے کے لیے جی توڑ کوششیں کر رہی تھیں , مرزا سے ملازمت کے دوران عیسائی مشنریوں اور پادریوں سے تعلقات بنا کر مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور عقیدہ ختم نبوت پر وار کرنے کا عہد و پیمان ہوا ۔
اور اب دور شروع ہوتا ہے مرزا کا اپنے متبعین بڑھانے کا کچہری کی ملازمت چھوڑ کر باقاعدہ تصنیف و تالیف کا آغاز کرتا ہے اس کی تحریروں سے متاثر ہو کر کچھ لوگ اس کے جھانسے میں آ جاتے ہیں۔ اب وہ اپنے مشن کا کھل کر اظہار کرتا ہے اور رفتہ رفتہ پہلے مجدد دین پھر مسیح موعود پھر مہدی اور پھر نبی ہونے کا دعوی ٹھوک دیتا ہے نعوذباللہ۔
مرزا 1908 میں ہیضہ میں مبتلا ہوکر نہایت عبرت ناک موت مرا۔
مرزا کے متبعین قادیانی کہلاتے ہیں۔
قادیانی مسلمان نہیں ہیں
مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ایک عقیدہ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و سلم کو اللہ کا آخری نبی و رسول ماننا ہے قادیانی ختم نبویت پر ڈاکہ ڈالنے والے لوگ ہیں یہ حضور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے اس طرح یہ قرآن کو بھی نہ ماننے والے اور جھٹلانے والے ہوئے کیونکہ سورہ احزاب آیت نمبر 40 میں اللہ نے فرمایا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و سلم خاتم النبیین ہیں آخری نبی ہیں اور قرآن مجید کی بہت سی آیتیں ہیں۔
مسلمانوں اور قادیانیوں میں فرق
جس طرح مسلمان کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں یہ لوگ قادیان کی طرف رخ کر کے عبادت کرتے ہیں۔
مسلمان بیت ﷲ شریف حج کے لیے جاتے ہیں یہ لوگ قادیان کا تیرتھ یاترا کرتے ہیں۔
مسلمان حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و سلم کو آخری رسول و نبی مانتے ہیں یہ لوگ مرزا غلام قادیانی کو آخری نبی مانتے ہیں نعوذ باللہ۔
سرسری طور پر چند باتیں ان حضرات کے لیے قلم بند کیا گیا ہے جو قادیانیوں کو ہلکے میں لے رہے ہیں انہیں اس مسئلہ کی سنگینی کا اندازہ نہیں وہ قادیانیوں کو مسلمانوں کا کوئی فرقہ سمجھ بیٹھے ہیں حالانکہ قادیانی کافر ہیں اب کوئی آخری نبی کو حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کو ہی آخری نبی نہ مانے اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے اس فرمان کے باوجود کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا (بخاری 3455) , مرزا کو آخری نبی مانے تو وہ قرآن و حدیث اور ختم نبوت کا انکار کرنے والا کافر ہی ہے۔